بھوت کی فلم نے اوساکا کو یوایس چمپئین بنادیا

یوکوہاما ۔14ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) یوایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جیتنے والی جاپان کی 20 سالہ ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا نے کہا ہے کہ 10سال کی عمر میں جن اور بھوتوں کی ایک فلم نے میری زندگی بدل کر رکھ دی۔اس فلم میں 2 جن ایک دوسرے کو شکست دینے کیلئے مقابلے کرتے ہیں ،جن میں ان کو تکلیفیں بھی آتی ہیں لیکن وہ جیت کیلئے لگے رہتے ہیں۔میں نے اس سے یہ سیکھا کہ جیتنے کیلئے مسلسل محنت ہی ضروری ہے جس کا نتیجہ مجھے سرینا ولیمز کو ہرا کر مل گیا۔ اوساکا نے پریس کانفرنس میں سرینا کے جارحانہ روئیے پر تبصرہ سے معذرت کرلی۔