جڑچرلہ /25 ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) بھوت پور منڈل کے موضع مول گرہ میں نو تعمیر کردہ آستانہ مرزائی میں حضرت سید شاہ سلطان علی شاہ چشتی مرزائی کے ماہانہ فاتحہ کے موقع پر ایک غیر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ زیر نگرانی سید شاہ نظام ہارونی چشتی مرزائی منعقد ہوا ۔ مہمانان خصوصی کے طور پر محمد سلطان الدین چشتی مرزائی صدر بزم علامان اولیاء جڑچرلہ جناب محبت علی منان موظف اردو پنڈت جناب قاری ممتاز حسین نقشبندی باسط مظہری نے شرکت کی ۔ مشاعرہ کا آغاز جناب محمد ممتاز حسین نقشبندی کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ جناب محمد خواجہ پاشاہ لنگم پیٹ نے حمدباری تعالی پیش کی ۔ نعتیہ منقبتی مشاعرہ میں مسرز ضیاء سلطانی جعفر کاظمی عرفان چشتی زاہد شوق ممتاز حسین نقشبندی باسط مظہری حبیب الدین حبیب جلیل رضا محبت علی منان سلطان چشتی نے اپنا کلام پیش کیا ۔