حیدرآباد ۔ /18 جولائی (سیاست نیوز) بھوانی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سرقہ کی واردات میں نامعلوم سارقین نے ایک مکان سے نقد رقم اور موبائیل فون کا سرقہ کرلیا ۔ انسپکٹر مسٹر وینکٹیشور لو نے بتایا کہ تالاب کٹہ ، نشیمن نگر کے ساکن محمد فیاض احمد کے مکان میں نامعلوم سارقین داخل ہوکر نقد رقم اور 3 اسمارٹ موبائیل فونس کا سرقہ کرلیا ۔ فیاض احمد نے بھوانی نگر پولیس سے اس سلسلے میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ۔