شمس آباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں کل ایک لڑکا گھومتا ہوا نظر آیا ۔ مقامی افراد نے پولیس کی مدد سے لڑکے کے والدین کی تلاش کی کوئی پتہ نہ ملنے پر لڑکے کو محمد فاروق علی ساکن احمد نگر شمس آباد نے اپنے ساتھ رکھ لیا اور تمام اخبارات میں خبر شائع کی گئی ۔ اخبارات میں لڑکے کی خبر دیکھتے ہوئے بھوانی نگر پولیس نے محمد فاروق علی سے ربط کرتے ہوئے لڑکے کی تصدیق کی ۔ جس کے بعد بھوانی نگر پولیس اور لڑکے کے بڑے بھائی محمد ریاض شمس آباد پہونچکر محمد فاروق علی کے پاس موجود لڑکے کو حاصل کرلیا ۔ بھوانی نگر پولیس اور لڑکے کے بھائی نے محمد فاروق علی سے اظہار تشکر کیا ۔