بھنا ہوا قیمہ اور ڈبل روٹی سلائس

اجزا:قیمہ 200 گرام ،نمک حسب ذائقہ ،ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ ،لال مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ ،ہلدی پسی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ ، سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:ڈبل روٹی کے سلائس کو ایک ایک کر کے چار سے پانچ منٹ کیلئے پانی میں بھگو دیں- دونوں ہاتھوں کے بیچ میں ایک ایک سلائس رکھ کر اچھی طرح دبا کر پانی نچوڑ لیں- آلو کا بھرتہ بنانے کیلئے تمام مصالحے آلو میں اچھی طرح ملا کر دس سے پندرہ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں- بھنا ہوا قیمہ بنانیکیلئے قیمے میں تمام مصالحے ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے- ڈبل روٹی کے سلائس کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ آلو کا بھرتہ یا بھنا ہوا قیمہ رکھ کر دبا دبا کر رول کی شکل میں بند کر لیں- پھر آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ دیں- کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک کوکنگ آئل کو گرم کر کے بریڈ رول گولڈن فرائی کر لیں۔