بلااجازت فلکسیزہٹانے حکومت کے احکام پر عمل آوری کا شاخسانہ
حیدرآباد ۔ 25ستمبر ( پی ٹی آئی ) بھدرادری کتہ گوڑم میں ٹی آر ایس کارکنوں نے اپنی پارٹی کے بیانرس ہٹانے کیلئے میونسپل کمشنر کے احکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان( کمشنر) کو زدوکوب کیا ۔ یلندو کے میونسپل کمشنر ایم روی بابو نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی ہدایات کے مطابق پارٹی فلیکسیز ہٹانے کی ہدایت کیت ھی جو غیر مجاز طور پرلگائے گئے تھے ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’ ان فلیکسیز اور بیانرس لگانے کی اجازت نہیں لی گئی تھی جس کے باوجود انہوں نے ( ٹی آر ایس کارکنوں) نے یہ لگایا تھا ۔ ہمارے پاس ان فلیکسیز کو ہٹانے کیلئے حکومت کے واضح احکام تھے جن کے مطابق عمل کیا گیا ۔ ہم نے کل شام ان فلیکسیز کو نکال دیا تھا اور چند مقامی ٹی آر ایس قائدین نے آج صبح میرے گھر پہنچ کر مجھے زدوکوب کیا ۔ جس کی شکایت پولیس میں درج کروائی گئی ہے ۔ اس دوران ٹی آر ایس کارکنوں نے میونسپل کمشنر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے بارے میں بدکلامی کی تھی ۔