اقامتی ہاسٹل کی لڑکی کو ملزم نے مکان طلب کیا‘ ملزم سے مزید تفتیش جاری
حیدرآباد 23 فبروری (سیاست نیوز)کم عمر رشتہ کی بھتیجی کی عصمت ریزی کرنے والے چچا کو کنچن باغ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 14 سالہ طالبہ ساکن ایل بی نگر چنتل ضلع نلگنڈہ کے اقامتی ہاسٹل میں تعلیم حاصل کررہی تھی ۔ 20 فروری کو اس کے رشتے کے چچا 25 سالہ این بابو جس نے ایم ایس سی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد گروپ I امتحانات کی تیاری کررہا ہے نے اپنی بھتیجی کو اپنے کرایہکے کمرے واقع ایسٹ ماروتی نگر چمپا پیٹ کو طلب کیا اور بعدازاں اسے محروس رکھ کر تین دن تک عصمت ریزی کی ۔ لڑکی بابو کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور بعدازاں اس شرمناک حرکت کی اطلاع اپنی ماں کو دی ۔ لڑکی کے والدین نے کنچن باغ پولیس سے ایک شکایت درج کروائی جس پر نربھئے ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سنتوش نگر مسٹر محمد اشفاق نے بتایا کہ ملزم کو کنچن باغ پولیس نے حراست میں لے لیا اور اس کی تفتیش جاری ہے جبکہ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے گورنمنٹ میٹرنٹی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔