بھامبری کاآج شاپووالو سے مقابلہ

ایڈمنٹن۔15ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) زخموں سے صحتیابی کے بعد ہندستانی ڈیوس کپ ٹیم میں واپسی کرنے والے ساکیت منینی فٹ نہ ہونے کی وجہ سے کناڈ ا کے خلاف ڈیوس کپ عالمی گروپ پلے آف مقابلہ کے لئے ہندستانی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے ہیں اور اب ان کی جگہ پورا راجہ ڈبلز میچ میں روہن بوپنا کے ساتھ کھیلیں گے ۔ہندستان اور کناڈا کے درمیان پہلی مرتبہ ڈیوس کپ مقابلے میں ڈرا کل نکالا گیا جس کے مطابق ہندستان کے ٹاپ سیڈیڈ سنگلز کھلاڑی راج کمار رام ناتھن ہندستانی مہم کی شروعات 22 سال کے بریڈن شنر کے خلاف پہلے سنگلز مقابلے سے کریں گے ۔شنر اس میچ سے ڈیوس کپ کرئیر کا آغازکریں گے ۔ دوسرے سنگلز میں یوکی بھامبری کا مقابلہ دنیا کے51 ویں نمبر کے کھلاڑی ڈینس شاپووالو سے ہوگا جنہوں نے حالیہ دنوں میں عالمی نمبر ایک رافل نڈال کو شکست دی ہے۔ ہفتہ کو ڈبلز میچ میں بوپنا اور پورا راجہ کی جوڑی کا مقابلہ ڈینیل نیسٹر اور واسکے پوسپلس سے ہوگا۔ اتوار کو ڈبلز میں راج کمار کا مقابلہ شوپاوالو سے اور یوکی کا مقابلہ شنر سے ہوگا۔ اس مقابلہ میں فاتح ٹیم کو 2018 کے 16 ٹیموں کے الیٹ عالمی گروپ میں داخلہ ملے گا۔ہندستان کو پہلے دن ایک میچ جیتنے کی امید ہے ۔ عالمی درجہ بندی میں 154 ویں نمبر کے کھلاڑی راج کمار کے سامنے202 ویں مقام کے شنر کو چیلنج ہوگا۔ کناڈا کے کپتان مارٹن لارینڈو نے22 سال کے شنر پر اپنا داؤ کھیلا ہے اور پوپسلیس کو ڈبلز میچ کے لئے تروتازہ رکھنے کے مقصد سے انہیں سنگلز میں نہیں اتارا۔ یوکو کے سامنے سب سے بڑا چیلنج شاپووالو کا رہے گی جو عالمی درجہ بندی میں51 ویں نمبر کے کناڈا کے کھلاڑی کے خلاف کیسی کارکردگی پیش کرتے ہیں۔18 سالہ کے شاپولوا کو بھی روجرس کپ میں وائلڈ کپ ملا تھا۔ اس ٹورنمنٹ کے وقت ان کا143 واں عالمی مقام تھا اور آج ٹاپ 50 کے آس پاس ہیں۔شاپولالوا روجرس کپ میںگرانڈ سلام چیمپئن یان مارٹن ڈیل پوٹرو اور رافیل نڈال کو شکست دیتے ہوئے سیمی فانئل تک پہنچے تھے۔
اس مقابلے میں شاپولاور اپنی کم عمری کے باوجود کناڈا کی سب سے بڑی امید تھے ۔