بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے محمد شکیل عامر کا ادعا

بودھن ۔ 4مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسمبلی کے عام انتخابات میں بودھن سے ٹیآر ایس کے ٹکٹ پر مقابلہ کرنے والے جناب محمد شکیل عامر نے حیدرآباد سے کل رات دیر گئے ’’سیاست نیوز ‘‘ سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے ادعا کیا کہ اس مرتبہ وہ حلقہ اسمبلی بودھن کے رائے دہندوں نے غیر معمولی طور پر ان کی ہمت افزائی کرتے ہوئے ان کے حق میں ووٹ دیا ۔ جناب شکیل نے کہا کہ خاص کر بودھن کے شہری علاقہ میں انہیں رائے دہندوں نے غیر معمولی تعاون کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ یقینی طور پر وہ بھاری اکثریت سے منتخب ہوں گے ۔ انہوں نے ان کے حق میں ووٹ استعمال کرنے والے رائے دہندوں کے علاوہ حلقہ اسمبلی بودھن کی عوام سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 5مئی کو اپنا فنکشن ہال بودھن میں ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں حلقہ اسمبلی بودھن سے تعلق رکھنے والے پارٹی قائدین و سرگرم کارکنوں کے علاوہ اپنے حامیوں کو اس اجلاس میں شرکت کرنے کی جناب شکیل نے خواہش کی ۔