حیدرآباد ۔ یکم جون (راست) جناب سید ناظم الدین صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ ’’BEL‘‘ میں پروبیشنری انجینئرس کی 200 جائیدادیں تقرر طلب ہیں۔ ان جائیدادوں کیلئے گریجویٹ انجینئرس سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ان جائیدادوں میں الیکٹرانکس کی 100 جائیدادیں، میکانیکل 75، کمپیوٹر سائنس 20 ، سیول 03 ، الیکٹریکل 02 جائیدادیں ہیں۔ تعلیمی قابلیت I کلاس انجینئرس ڈگری (الیکٹرانکس / الیکٹرانکس و کمیونکیشن / ٹیلی کمیونکیشن / میکانیکل / کمپیوٹر سائنس / کمپیوٹر انجینئرنگ / سیول انجینئرنگ / الیکٹریکل انجینئرنگ) امیدوار کی عمر یکم مئی 2014 ء کو 25 سال سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔ درخواست فارم کی فیس او بی سی / جنرل کے لئے 500 روپئے جبکہ ایس سی / ایس ٹی / پی ڈبلیو ڈی کیلئے کوئی فیس نہیں ہے۔ درخواست کو آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 جون 2014 ء ہے۔ اس کا ایک پرنٹ معہ چالان کے ساتھ داخل کرنے کی تاریخ 10 جون 2014 ء ہے۔ اس کا تحریری امتحان 6 جولائی کو منعقد ہوگا۔ تفصیلات ویب سائیٹ www.bel.india.com پر دستیاب ہیں۔