جمعرات , دسمبر 12 2024

بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

نظا م آباد :26 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)روپیوں کے خاطر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ IIIٹائون کے علاقہ میں پیش آیا۔ سرکل انسپکٹر نظام آباد نریش کی اطلاع کے بموجب نامدیواڑہ کے علاقہ میں مقیم باپو رائو کے 4 فرزندان ہیں دوسرا فرزند چودھری کیشور اور تیسرے فرزند کا نام چودھری دتتو ہے نشہ کی حالت میں کل رات اپنی ماں مانیکا سے مطالبہ کیا اور اپنے بھائی دتتو کے ساتھ جھگڑنا شروع کیا ۔ دونوں کے درمیان بحث و تکرار کے بعد کیشور نے اپنے بھائی دتتو پر چاقو گھونپ دیا شدید زخمی حالت میں اس نے نظام آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ لیکن زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ اطلاع ملتے ہی سرکل انسپکٹر نریش ، سب انسپکٹر سنتوش کمار مقام حادثہ کو پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT