حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) بالا نگر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں بھائی کی موت سے دلبرداشتہ خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب 28 سالہ ایشورماں ساکن آئی ڈی پی ایل بالا نگر 6 ماہ قبل ہوئے اپنے بھائی کی موت سے دلبرداشتہ تھی ۔ ایشورماں نے اپنی جھونپڑی میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بالانگر پولیس نے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔