بگ تھری کا فیصلہ کرکٹ کیلئے نقصاندہ : للت مودیs

ممبئی ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی نے آئی سی سی کی جانب سے بگ تھری کے فیصلہ کو کرکٹ کیلئے نقصاندہ قرار دیا ہے۔ مودی کا بی سی سی آئی سے تنازعہ چل رہا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے بگ تھری کے ذریعہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی، آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ، کرکٹ آسٹریلیا اور انگلش کرکٹ بورڈ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ کو عالمی کرکٹ کیلئے جو اختیارات دے رکھے ہیں اس سے کرکٹ کو انتہائی اور شدید نقصان کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ پاک پیشن ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ میں مودی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہیکہ آئی سی سی نے جو بگ تھری کے منصوبہ کو منظوری دی ہے، اس سے ایک وقت ایسا آئے گا کہ صرف ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ ایک دوسرے کے خلاف مسابقتی سیریز کھیلیں گے اور دیگر ممالک کے ٹیموں کے خلاف اپنی بی ٹیم کو روانہ کریں گے جس سے کرکٹ کو شدید نقصان ہوگا۔

آئی پی ایل، سیکوریٹی سے حکومت کا انکار
نئی دہلی ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی وزارت داخلہ نے بی سی سی آئی کو مطلع کردیا ہیکہ وہ آئی پی ایل 7 کیلئے سیکوریٹی فراہم نہیں کرسکتی کیونکہ اپریل اور مئی میں ہندوستان بھر میں عام انتخابات منعقد ہوں گے۔ بی سی سی آئی کے دو عہدیدار سکریٹری سنجے پٹیل اور نائب صدر راجیوشکلا نے وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے سے ملاقات کرتے ہوئے آئی پی ایل کی سیکوریٹی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔