ملبورن۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی بگ بیاش ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کی تین ٹیموں ہوبارٹ ہریکینس، برسبین ہٹ اور سڈنی سکسرس پر کھلاڑیوں سے معاہدہ کرنے سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے آج یہ بات بتائی۔ دراصل سی اے نے یہ پایا ہے کہ ہریکیمس میں دو کھلاڑیوں بیانڈنک ، اوپ الیکس ہیلس سے نیا معاہدہ کیا جو قواعد کے خلاف ہے۔ نتیجتاً ہریکینس پر 20 ہزار ڈالرس کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ جبکہ سڈنی سکسرس اور برسبین ہٹ پر مذکورہ قواعد کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ڈالرس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔