حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : بگ بازار کا ’ پبلک ہالیڈے سیل ‘ 29 اپریل تا 3 مئی 2017 ملک بھر میں اس کے تمام اسٹورس پر منعقد ہوگا ۔ ’ یہ پبلک ہالیڈے سیل ‘ ایک پانچ روزہ میگا سیل ہے جس میں شاندار آفرس اور پراڈکٹس کے وسیع رینج پر ڈسکاونٹس کی پیشکش کی جائے گی ۔ پبلک ہالیڈے سیل میں حیرت انگیز آفرس ہوں گے جیسے Koryo LED اور Koryo ACs پر 5000 روپئے کی کمی اور فوڈ اور پرسنل کیر میں بیسٹ برانڈس پر 20 فیصد کی کمی کی جائے گی ۔ اس پبلک ہالیڈے سیل میں فیملی کے ہر ممبر کے لیے حیرت انگیز ڈیلس اور ڈسکاونٹس ہوں گے ۔ الیکٹرانکس سے ہوم فیشن ، فٹ ویر مرد و خواتین اور بچوں کے ملبوسات پر اور مزید کئی کیٹیگریز ہوں گے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر سداشیو نائیک ، سی ای او بگ بازار نے کہا کہ ہم نے ہمارے کسٹمرس کے لیے خوشگوار اور شاندار فیملی شاپنگ مواقع فراہم کرنے کا تہیہ کیا ہے ۔ پبلک ہالیڈے سیل ہمارے اس عہد کا اعادہ ہے ۔۔