حیدرآباد 18 جنوری (پریس نوٹ) ہندوستان کا سب سے بڑا شاپنگ مال ’’بگ بازار‘‘ نے 21 تا 26 جنوری کے درمیان بگ بازار ’’سب سے سستا 6 دن‘‘ کو متعارف کررہا ہے۔ان چھ دنوں میں گاہکوں کے لئے تمام قسم کی اشیاء کی قیمتوں میں کافی رعایتیں رکھی جارہی ہیں جس میں فیشن، ڈیکور، فوڈ اور دیگر کئی اشیاء انتہائی سستی رہیں گی۔ یہ بگ بازار کا نئے سال کا ایک اہم آفر ہے۔ چھ دنوں کے دوران جو گاہک ایکزیس (Axis) بینک کے ڈیبٹ کارڈ یا پھر کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ شاپنگ کریں گے انھیں مزید خصوصی رعایت دی جائے گی۔ یہ بات مسٹر سداشیو سی ای او بگ بازار نے بتائی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یہ آفر بگ بازار پر بھروسہ اور اعتماد کرنے والے گاہکوں کے لئے ایک نعمت ثابت ہوگا اور گاہکوں کو رعایتی آفر میں اپنی رقم کی کافی حد تک بچت کریں گے۔