1500 روزانہ کی استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی
ہندوستانی صارفین کے لیے 2000 کروڑ روپئے کی زائد بچت
تمام زمروں میں 6 تا 36 فیصد اقل ترین قیمتیں
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : بگ بازار نے اپنے 1500 روزانہ کی استعمال کی اشیاء پر قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور اس طرح اب گاہک سال بھر کم کی گئی قیمتوں سے استفادہ کرسکیں گے کیوں کہ ’ ہر دن اقل ترین قیمت ‘ کے عنوان شروع کیا گیا نیا پروگرام اب مستقل طور پر ہوگا ۔ ہر دن استعمال کی جانے والی اشیاء جیسے گھی ، شکر ، خوردنی تیل ، ڈٹرجینٹ پاوڈر ، ٹائلٹ کلینرس ، صابن ، شمپو ، ٹوتھ پیسٹ ، نوڈلس ، ہیلتھ ڈرنکس ، چائے ، کافی ، بسکٹ اور ساسیس جیسے آئٹمس شامل ہیں ۔ بگ بازار کے تمام 140 اسٹورس جو ملک بھر میں واقع ہیں ان اشیاء کو اقل ترین قیمتوں پر حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ اس طرح روزمرہ کی اشیاء اب مزید سستی ہوجائیں گی اور گاہکوں کے جیب میں ان کا پیسہ واپس آجائے گا ۔ اس موقع پر فیوچر گروپ کے گروپ سی ای او مسٹر کشور بیانی نے کہا کہ ہم نے ’ ہر دن اقل ترین قیمت ‘ کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کر دکھایا ۔ اس طرح اب گاہک اس اعتماد کے ساتھ شاپنگ کرسکتے ہیں کہ انہیں بگ بازار میں روزمرہ کے استعمال کی اشیاء اب اقل ترین قیمت میں دستیاب ہوں گی ۔ اس طرح اب اس پروگرام کے تحت ہم اپنے گاہکوں کو کم قیمتوں میں زیادہ چیزیں دیں گے ۔ اس اسکیم کے تحت بگ بازار میں آنے والے گاہکوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور جو موجودہ گاہک ہیں وہ بار بار آنا پسند کریں گے ۔ بگ بازار کے ملک گیر پیمانے پر 280 کارکرد اسٹورس ہیں جب کہ فیوچر گروپ نے گذشتہ کچھ سالوں میں ایزی ڈے ، ہائپر سٹی ، ہیرٹیج فریش اور نیلگیریز کے نام سے نیا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ریٹیلرس کو بھی درکار معیشت کو مستحکم کرنے کا موقع ملا ہے اور اس کا نتیجہ روزمرہ کی اشیاء کی کم قیمتوں میں دستیابی کی صورت میں ظاہر ہوا ہے ۔۔