بگدل ۔ منا اکھیلی خراب سڑک سے عوام کو مشکلات

بیدر 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے کئی دیہاتوں کو رابطہ سڑک کی خرابی کو دور کرنے کیلئے حکام بالا کو توجہ دلائی گئی تھی تاہم بگدل اور منا اکھیلی کے درمیانی راستہ کافی دنوں سے خراب ہوچکا ہے اور اس کو درست کرنے کیلئے توجہ دلائی گئی لیکن کوئی ردعمل ظاہر نہ ہوا۔ ایسی صورت میں اب رکن اسمبلی اشوک کھینی کا فرض ہوتا ہے اس راستہ کی درستگی کیلئے فوری توجہ دیں۔ بیدر چیمبرس اینڈ کامرس کی جانب سے رکن اسمبلی کو مکتوب کے ذریعہ اس معاملہ پر توجہ دلائی گئی ہے کیونکہ اِس راستہ کا راست تعلق قومی شاہراہ سے ہے اور وہیکلس کی آمد و رفت کافی زیادہ ہوتی ہے اور بگدل منا اکھیلی کے درمیانی راستہ کی خرابی نے یہاں کے عوام کو کافی مشکلات میں ڈال رکھا ہے اور اس کی درستگی کے لئے فوری توجہ کی ضرورت ہوگی۔