بیدر2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹیپو سلطان یووک سنگھ بگدل کے صدر فیاض نائب صدر شرف الدین سکریٹری سائن پنٹو،ڈپٹی سکریٹری محمد سلیم ، محمد فہیم اور دوسروں نے آج ایک دستخطی یادداشت ڈپٹی کمشنر بیدر کو پیش کریت ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ اسپتال بگدال میں گذشتہ 2 سالوں سے ڈاکٹر نہیں ہیں۔ یہاں مریضوں کیلئے کوئی سہولت مہیا نہیں ہے ۔ بگدال کی آبادی 15 ہزار کے قریب ہے علاوہ ازیں آس پاس کے مواضعات کے سینکڑوں غریب مریض یہاں علاج کیلئے آتے ہیں لیکن کسی بھی وقت یہاں ڈاکٹرس اور اسٹاف موجود نہیں رہتا ۔ اس کے علاوہ راستوں کی سہولت نہ ہونے سے نالیوں کا گندہ پانی راستوں پر آرہا ہے ۔ راستوں اور نالیوں کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ یادداشت میں یہ انتباہ دیا گیا ہیکہ سرکاری دواخانہ بگدل میں ڈاکٹرس کا جلد سے جلد تقرر نہیں کیا گیا اور غریب عوام کو بہتر علاج کی سہولت فراہم نہیں کی گئی تو راستہ روکو احتجاج کیا جائے گا۔