بگدل میںعرس حضرت قادر ولی ؒکا آغاز

بگدل ۔/17مئی، ( ذریعہ فیاکس ) سالانہ عرس شریف و جلسہ فیضان حضرت قادری ؒ کا 28رجب بروز پیر بعد نماز عصر ڈاکٹر شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری سجادہ نشین آستانہ قادریہ کی سرپرستی میں قادریہ منزل محلہ گڑھی سے علماء و مشائخین بالخصوص سری لنکا، ٹاملناڈو کے علاوہ مختلف ریاستوں کے محبان اولیاء مریدین، معتقدین کے ہمراہ بگدل شریف کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا رفاعی فقراء کے ساتھ حمد و منقبت کی صداؤں کے ساتھ عظیم الشان پیمانے پر آستانہ قادریہ میں بعد نماز عشاء صندل مالی کی رسم شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری انجام دیں گے۔ رات 10بجے جلسہ فیضان قادر ولی منعقد ہوگا جس کو ممتاز علماء و مشائخین مخاطب کریں گے۔ بعد جلسہ مشہور قوال اپنا کلام پیش کریں گے۔29رجب بروز منگل صبح 11بجے نیاز حضرت غوث اعظم ؓ ، تناول طعام پر خاص و عام رہے گا۔بعد نماز مغرب محفل چراغان منعقد ہوگی۔ بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء و محفل سماع ہوگی۔ بعد نماز فجر ختم قرآن پر عرس کا اختتام عمل میں آئے گا۔بعد نماز فجر فاتحہ و ختم قرآن پر عرس کا اختتام عمل میں آئے گا۔ تمام محبان اولیاء سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔