لکھنؤ۔یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی حکومت بڑے سرمایہ داروں کو خوش کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے ۔محترمہ مایاوتی نے چہارشنبہ کو جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرنے کے بعد اب گھریلو اور کاروباری گیس سلنڈروں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ اس سے ملک کے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو صرف بڑے سرمایہ داروں کی ہی پرواہ ہے ۔ ان کے فائدے کیلئے ہی پٹرولیم مصنوعات وغیرہ میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے ۔ ایسا کرکے بی جے پی اپنی حب الوطنی اور قوم پرستی کا نیا نمونہ پیش کر رہی ہے ۔ مہنگائی سے غریب عوام پریشان ہیں۔