بڑے تالاب کی ترقی کیلئے رقمی منظوری

میدک ۔ /17 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے ریگوڑ منڈل کے بڑے تالاب کو مشن کاکتیہ پروگرام کے تحت ترقی دینے کیلئے رقمی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ ایگزیکٹیو انجنیئر محکمہ آبپاشی مسٹر ایساء نے اپنے ماتحت انجنیئرس کے ساتھ ریگوڑ تالاب کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس تالاب کی ترقی پر یہاں کی زرعی کاشت میں بڑی حد تک فائدہ ہوگا ۔کسانوں کی زندگیوں میں انقلاب ہوگا ۔اس کیلئے 2 کروڑ ، 2 لاکھ صرف کئے جائیں گے ۔ ان کے ہمراہ جونیئر انجنیئر مسٹر روی کمار اور دوسرے موجود تھے ۔

تلگودیشم قائد کی ٹی آر ایس میں شمولیت
میدک ۔ /17 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق منڈل پریشد چیرمین و سابق چیرمین زرعی مارکٹنگ کمیٹی تلگودیشم قائد مسٹر کے مانک ریڈی نے ٹی ڈی پی سے مستعفی ہوکر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وہ آج ایم ایل اے میدک و ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما ریویندر ریڈی سے میدک میں ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس سے منسلک ہوگئے۔