بڑی چاوڑی سلطان بازار میں ’’کشش‘‘ شوروم

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد۔8اکٹوبر(سیاست نیوز) نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی کے ہاتھوں معیاری ملبوسات تیار کرنے والی کشش کے ایک او رشوروم کا سلطان بازار بڑی چاوڑی پر افتتاح انجام پایا۔ افتتاح کے بعد جناب محمد محمودعلی نے مذکورہ شوروم کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب محمد محمودعلی نے شہرت یافتہ شوروم کشش کا سلطان بازار میںافتتاح یہاں کی عوام کے لئے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کشش شوروم کے ذمہ داران جناب عیسیٰ محمد کے علاوہ محمد قادر اور دیگر کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ تیار ملبوسات اور ڈریس میٹریل کی دنیا میں بہت کم وقفہ میںہی کشش نے اونچا مقام حاصل کیا اور اس کے بہتر مستقبل کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔جناب محمد محموددعلی نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد شہر حیدرآباد کے مختلف شعبہ جات میںسرمایہ کاری میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ نے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پرانے شہر سے لیکر ٹولی چوکی اور بیرونی ممالک میں کامیابی کا پرچم لہرانے کے بعد نئے شہر میںتیار ملبوسات اور ڈریس میٹریل کے مارکٹ سمجھے جانے والے سلطان بازار کے بڑی چاوڑی میں قائم کیا گیا کشش کے اس شوروم میں تمام عمر کے خواتین اور دوشیزائوں کے لئے ہر قسم کے تیار ملبوسات اور ڈریس میٹریل دستیاب ہے۔ کشش سلطان بازار بڑی چاوڑی شوروم سے ڈھائی ہزار کی خریدی پر ایک چاندی کا سکہ دیاجارہا ہے۔