بانسواڑہ ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بانسواڑہ حلقہ کی درگاہ حضرت سید سعد اللہ حسینی ؒ میں اچانک ایک جھونپڑی کو آگ لگ گئی جو جل کر مکمل خاکستر ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب درگاہ کے احاطہ میں موجود ایک غریب کی جھونپڑی دیکھتے ہی دیکھتے شدید گرمی کے باعث اچانک آگ لگ گئی۔ جس کو فوری طور پر مقامی زائرین اور مجاوروں نے حرکت میں آکر بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے پانی ڈال کر آگ کو بجھا دیا ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بلکہ معمولی نقصان پہونچا ۔۔
رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی گھر گھر مہم
کاغذ نگر ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے سرپور ٹاون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے خصوصا مستقر کے بس اسٹانڈ کے علاقوں میں فرداً فرداً دوکانات کے ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے زیڈ پی ٹی سی محترمہ ریکھا ستیہ نارائن اور ایم پی ٹی سی سید خضر حسین اور ٹی آر ایس پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے عوام سے اپیل کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس پارٹی واحد پارٹی ہے جو کہ عوامی مسائل کی یکسوئی کرتی ہے ۔ اس لیے ٹی آر ایس پارٹی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے کی اپیل کی گئی ۔۔