بچہ کو فروخت کرنے والی ماں گرفتار

حیدرآباد ۔ /28 ستمبر (سیاست نیوز) شیرخوار کو فروخت کرنے کی کوشش کرنے والی ایک خاتون کو الوال پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر الوال مسٹر ہری کرشنا نے بتایا کہ 27 سالہ شلیجا ساکن مچابولارم تنگدستی کا شکار ہے اور اس نے مجبوری میں اپنے 8 ماہ کے شیرخوار کو ایک لاکھ روپئے میں فروخت کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے شلیجا کے شوہر راکیش کو اس اقدام سے واقف کروایا اور وہ اپنے شیرخوار کو مکان واپس لے جانے کی کوشش کی لیکن شلیجا نے انکار کردیا جس کے سبب الوال پولیس نے شیرخوار کو ضلع رنگاریڈی کے ویمن اینڈ چائیلڈ ویلفیر محکمہ کے حوالے کردیا ۔