بیدر میں محکمہ پولیس و ضلع تحفظ اطفال کی کارروائی
بیدر ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق ضلع انتظامیہ محکمہ پولیس ضلع تحفظ اطفال اکائی بہبودی اطفال کمیٹی بچہ معاونت ونگ محکمہ محنت اور ضلع بچہ مزدوری قابو پانے اسکیم کے اشتراک سے 22 جون کو بیدر شہر میں کام کررہے بھیک مانگ رہے ہیں بچوں کو اپنی حفاظت میں لے لیا گیا ۔ بچوں کے تحفظ اور ان کے مستقبل کو بچانے کی غرض سے کی جارہی مہم کے افسران نے میلور ، گمپہ ، چدری روڈ ، نئی کمان ، امبیڈکر سرکل ، گاوان چوک ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹانڈ اور آٹو نگر پر دھاوا ڈال کر جملہ 32 بچوں کو اپنی حفاظت میں لے لیا ہے ۔ جن میں 14 لڑکیاں اور 18 لڑکے شامل ہیں ۔ انہیں بہبودی اطفال سمیتی کے پاس لایا گیا اور ان کے والدین کو طلب کر کے انہیں تلقین کی گئی کہ بچوں کو گیریج ، بھیک مانگنے یا کسی اور کام کے لیے نہ بھیجیں بلکہ اسکول کو روانہ کریں ، والدین نے اس نصیحت پر عمل کرنے کی حامی بھرلی ۔ اس مہم میں خواتین اور بہبودی اطفال محکمہ کے معاون ڈائرکٹر آئی ایس ، پانچال ، ضلع اطفال رکشا یونٹ کے افسر گوری شنکر پرتاپورے پرشانت برادر ، ونود کمار کر کے بہبودی اطفال سمیتی کی صدر کویتا ہوشیارے اراکین منجولا ، ایم ڈی لکشمن پاٹل ، بچہ مزدور اسکیم کے ڈائرکٹر ارجن سیتل گیرا ، اسٹاف میں روی راج بھیما شٹی ، سنگیتا ہولکڈے ، مریکھا سوامی نرسنگ کراڑے اور پولیس محکمہ اسٹاف موجود تھے ۔۔