بچہ مزدوری بل میں ترمیم کی مخالفت

نظام آباد: 27؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ شریمتی کے کویتا نے کل پارلیمنٹ میں بچہ مزدوری کے بل پر تبدیلی بحث کرتے ہوئے بل میں ترمیم کی مخالفت کی انہوں نے کہا کہ بچہ مزدوری کے خلاف اقدامات کرنے کی خواہش کرتے ہوئے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بل کو سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کرے تاکہ مرکزی حکومت بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو کے نعرہ کو واپس لے۔ 14 سال عمر یافتہ بچہ مزدوروں کو رشتہ داروں کے پاس کام کرنے کی مخالفت کی۔ اس بل کی اپوزیشن کی جانب سے بھی مخالفت کی جارہی ہے خاص طور سے لڑکیوں کو زرعی کھیتوں میں کام کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے ان لڑکیوں کی اسکولوں میں موجودگی سے خواتین کی تعلیم میں اضافہ ہوگا اور خواندگی کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ شریمتی کے کویتا نے کہا کہ میں ایک دو بچوں کی ماں ہوں اور بچوں کے اسکول بیاگ کا بوجھ ہی برداشت نہیں ہورہا ہے بچپن میں مزدوری کا بوجھ کس طرح اٹھاسکتے ہیں حق قانون تعلیمات کی صحیح طرح عمل آوری کرنے اور حکومت ہر جس طرح بیان بازی کررہی ہے اس طرح عمل کرنے میں قاصر ہے۔ انہوں نے بل کو ناکام کرنے کی خواہش کی۔ تلنگانہ بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے خصوصی مہم کے ذریعہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ خاص طور پرسے نظام آباد پارلیمانی حلقہ میں 8ماہ کے دوران 2600 بچہ مزدوروں کو چھٹکارہ دلوایا گیا اس بل کی راجیہ سبھامیں مخالفت کرنے کی خواہش کرتے ہوئے تمام اپوزیشن جماعتیں اس کی مخالفت کرنے کی خواہش کی۔

نقلی شراب کی تیاری کا
ریاکٹ بے نقاب
کاغذ نگر۔/27جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مستقر آبکاری سرکل انسپکٹر آفس میں کل شام کے اوقات میں آبکاری سرکل انسپکٹر محترمہ منگلکا نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاغذ نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب بدری نارائن جاجو کے مکان میں نامعلوم افراد کی جانب سے گذشتہ کچھ دنوں سے نقلی شراب کی تیاری جاری رہنے کی اطلاع پر آبکاری عہدیداروں کے ہمراہ دھاوے کرتے ہوئے مکان کی تلاشی لی گئی۔ اس موقع پر لگ بھگ ایک لاکھ روپیوں کی نقلی شراب دستیاب ہوئی اور اس کے ساتھ نقلی رائل اور کئی قسم کی اشیاء بھی دستیاب ہوئیں جو نقلی شراب کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے کچھ لوگوں کے خلاف کیس درج کرنے کیلئے غور کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ایک لاکھ روپیوں کی لاگت کی نقلی شراب اور نقلی کو اصلی کرنے والے سامان اور خالی بوتلوں کو بھی اخباری نمائندوں کے روبرو پیش کیا گیا۔