حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) اسکول جانے کی جلدی میں ایک کمسن طالب علم بچھو کی ڈنگ کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ لڑکے اسکول کی تیاری میں شرٹ پہن رہا تھا کہ اس کی شرٹ میں موجودہ بچھو نے اس کی گردن پر ڈنگ ماری جس کے سبب اس 7 سالہ لڑکے وشنو سنتوش کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ رات فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق وشنو سنتوش جیون کمار کا بیٹا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔