بچکنڈہ میں گھر گھر انتخابی مہم

بچکنڈہ ۔28مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ میں ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات کے پیش نظر امیدواروں کی گھر گھر انتخابی مہم زوروں پر ہے ۔ کانگریس پارٹی قائدین موتی بائی نوشہ نائک وارڈ نمبر 15میں گھر گھر جاکر انتخابی مہم میں حصہ لیا اور للیتا بائی راتھوڑ نے ٹی آر ایس قائدین نے بھی انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ اسی طرح تلگودیشم پارٹی کے قائدین منڈل صدر جناب کلیم پٹیل نے گھر گھر پہنچ کر ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کی اور ترقیاتی اُمور انجام دینے کا عہد کیا ۔ بی جے پی قائدین بھی گھر گھر پہنچ کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے ‘ روزآنہ رات 10 تا 11بجے تک گھروں کے دروازہ کھٹ کھٹاکر ووٹ مانگا جارہا ہے ۔