بچکنڈہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت

بچکنڈہ ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر بچکنڈہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت کا مسئلہ بنا ہوا ہے تفصیلات کے مطابق بچکنڈہ منڈل کو مانجرا ندی سے پانی سربراہ کیا جاتا ہے لیکن 20 دن کا عرصہ گذر چکا ہے کہ پینے کے پانی کی شدید قلت محسوس ہورہی ہے اور اس تعلق سے متعلقہ عہدیداروں سے شکایت کرنے کے باوجود کسی نے دلچسپی نہیں لی ۔ ان تشویشناک حالات میں فلٹر ڈبہ خرید کر پانی پینا پڑرہا ہے ۔ عوام کا مطالبہ ہیکہ پینے کا پانی فوری سربراہ کئے جانے کے اقدامات کرے ۔ بچکنڈہ کی عوام دوردراز سے پانی لاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ فلٹر پانی کے ڈبوں کے کاروبار کافی عروج پر دکھائی دے رہے ہیں ۔