بچکنڈہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح

بچکنڈہ۔/3اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم پی بی بی پاٹل حلقہ جکل رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے، ایم ایل سی راجیشور، زیڈ پی چیرمین دفعدار راجو، نظام آباد 4اکٹوبر کو پلکل بچکنڈہ منڈل کا دورہ کرتے ہوئے مختلف پروگراموں کا افتتاح کریں گے۔ پلکل میں 10بجے آنگن واڑی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ 12بجے دیوا ڑہ چھوٹا آنگن واڑی کا افتتاح کریں گے۔ ایک بجے ہسکل واٹر ٹینک کا افتتاح۔ 3:30 بجے شٹلور آنگن واڑی اسکول کا افتتاح انجام دیا جائے گا۔