بچکنڈہ 27 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بچکنڈہ کے وارڈ 14 جو مسلم علاقہ وہاں پر صفائی کے انتظامات ناقص دکھائی دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے بموجب وارڈ 14 نیو کالونی کی موریوں سے گندہ پانی بہتا ہوا سڑک پر اارہا ہے جس کی بناء عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس محلہ سے مین روڈ بس اسٹانڈ جانے کے لئے عوام کا ہجوم دکھائی دیتا ہے۔ آئے دن موریوں کے پانی کے بہتے رہنے کی وجہ بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ عوام سرپنچ اور گرام پنچایت کو اطلاع کرنے پر گرام پنچایت عہدیداروں سے مسلم علاقہ رہنے پر نظرانداز کررہے ہیں۔ عوام نے گرام پنچایت عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے مؤثر اقدامات کریں۔