بچکنڈہ میں سیتا پھل کی پیداوار میں کمی

بچکنڈہ۔ 13 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ منڈل میں امسال بارش نہ ہونے کے سبب سیتا پھل کی پیداوار میں قابل لحاظ کمی واقع ہوئی ہے۔ جکل ضلع نظام آباد سے سیتا پھل فروخت کے لئے حیدرآباد بڑی مقدار میں لایا جاتا ہے۔ سوپور، ڈون گاؤں، گھولہ میپور، سدا پور مواضعات کا سیتاپھل لذیذ ہوتا ہے۔ بچکنڈہ منڈل میں 80 تا 100 روپئے میں سیتا پھل کی ٹوکریاں فروخت کی جاتی ہیں، تاہم اس سال پانچ روپئے میں ایک سیتا پھل فروخت کیا جارہا ہے۔