بچکنڈہ میں سڑک حادثہ دو افراد شدید زخمی

بچکنڈہ۔/9جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بچکنڈہ بانسواڑہ روڈ پر دو بائیکوں میں زبردست تصادم پیش آیا۔ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب بچکنڈہ ویکلی ماکرٹ ڈے کے دن مین روڈپر دونوں بائیک سوار آپس میں ٹکرا گئے ۔ ایک لکی ناگیش بچکنڈہ دو سرا ایڈکی کا رہنے والا شخص دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے پر فوری ایمبولنس طلب کرتے ہوئے بانسواڑہ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

حسن آباد میں قبائیلی ملازم سرکار کی خودکشی
حسن آباد۔/9جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فائر اسٹیشن حسن آباد سے وابستہ ہوم گارڈ 26 سالہ بھوجیا نائیک جس کا 2 روز قبل حسن آباد سے سدی پیٹ تبادلہ کردیا گیا تھا اپنے نئے مقام پر جائزہ قبول کرنے سے قبل ہی آج صبح ٹھنڈے مشروب میں بھاری مقدار میں نیند آور گولیاں ملاکر پیتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ نیز برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ اپنے خودکشی نوٹ میں متوفی بھوجیا نائیک نے اپنی موت کے لئے بہنوں کی شادی کیلئے ہوئے قرض کی ادائیگی کے موہوم امکانات کے تناظر میں دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلینے کا اعتراف کیا۔ اطلاع پاکر حسن آباد میں سب انسپکٹر سدھاکر نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطہ کی کارروائی ۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم حسن آباد مردہ خانہ کو منتقل کرنے کا اعلان کیا۔