بچکنڈہ۔27 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولویسید عیسی ناظم مدرسہ فیض العلوم بانسواڑہ کی اطلاع کے بموجب 31جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر تا عصر دینی و اصلاحی خواتین کا اجتماع منعقد کیا جارہا ہے جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا خواجہ کلیم اسعدی ناظم مدرسہ عائشہ صدیقہ و خطیب مسجد زم زم کریم نگر مخاطب کریں گے ۔ پھر اسی طرح بعد نماز عشاء مسجد خیرالاسلام ٹیچر کالونی بانسواڑہ میں مرد حضرات میں خصوصی خطاب ہوگا ۔ خواتین کا اجتماع بمکان جناب عبدالوہاب ٹیچر کے پاس ہوگا ۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7702309293 پر ربط کریں۔