بچکنڈہ میں ترکاری کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

بچکنڈہ۔/5اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ کی ترکاری مارکٹ میں ترکاریوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا، ترکاری مارکٹ کے تاجرین نے نمائندہ سیاست سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکاری قیمتوں کے بارے میں سوال کروگے تو عوام کا ترکاری خریدنا مشکل ہوجائے گا۔ بارش نہ ہونے کی بناء پر ترکاریوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے نمائندہ سیاست کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ہری مرچ فی کلو 120 روپئے، ٹاٹر 70 روپئے، پیاز 40روپئے، آلو 60روپئے، اس طرح دیگر ترکاریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر بارش مسلسل ہو تو قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔