بچکنڈہ /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ میں آوارہ کتوں کی کثرت سے دہشت کا ماحول دیکھا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بچکنڈہ میں دو دن سے 14 وارڈ نیو کالونی میں آوارہ کتے گھروں میں داخل ہوکر عوام کو کاٹ رہے ہیں ۔ جس کی بناء پر دحشت کا ماحول پایا جارہا ہے ۔ کل دن میں کتے گھر میں داخل ہوکر دو خواتین معصوم بی اور چاند بی کو زخمی کردئے ۔ اسی طرح کتے کاٹنے سے کل بچکنڈہ میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ گرام پنچایت عہدیدار مسلم محلہ رہنے کی وجہ سے نظر انداز کر رہے ہیں ۔