بچکنڈہ /9 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر بچکنڈہ میں بروز اتوار دوپہر سے شام تک 14، 15 وارڈ میں آوارہ کتوں نے 9 بچوں کو بری طرح زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سڑک پر کھیل رہے کمسن بچوں پر کتوں نے حملہ کردیا جس کے سبب ایک بچہ کی آنکھ نکل گئی ۔ اسے فوری بانسواڑہ ہاسپٹل لے جانے پر وہاں کے ڈاکٹر نے نظام آباد منتقل کیا ۔ وہاں کے ڈاکٹروں کے مشوروں پر فوری حیدرآباد گاندھی ہاسپٹل لے جانے پر بچے کی حالات کو تشویشناک بتائی گئی اور دیگر بچوں کو نظام آباد شریک کیا گیا ہے ۔ آوارہ کتوں کو دھوپ کی شدید گرمی کی وجہ سے غزا نہ ملنے پر انسانوں پر حملہ کر رہے ہیں ۔ رات 7 بجے سے 12 بجے تک عوام کے اندر خوف طاری ہوگیا تھا ۔ 14 سی وارڈ کی عوام لکڑیاں اینٹ ، پتھر ، ہاتھوں میں لیکر کتوں کی تلاش میں نکل پڑے 10 سے بارہ کتوں کو ہلاک کردیا ۔ مسلم محلے میں عوام کا معمول تھا گرمی کی وجہ سے رات میں گھروں کے باہر سوتے تھے لیکن کتوں کے خوف کی وجہ سے ایک شخص بھی رات میں باہر سوتے ہوئے دیکھائی نہیں دئے ۔ ذرائعد کے بموجب بچکنڈہ منڈل کا موضع شامتاپور میں 4 افراد کو کتوں نے زخمی کردئے ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں راجولہ میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ جملہ بچکنڈہ منڈل میں 14 افراد آوارہ کتوں کے حملے میں بری طرح زخمی ہوگئے ۔ گرام پنچایت کے عہدیداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے بچکنڈہ میں دن بہ دن صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بیماری پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔