بچکنڈہ منڈل کے موضع واجد نگر میں چوری کی گاڑیوں کا کاروبار عروج پر

بچکنڈہ۔/27مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ منڈل کے موضع واجد نگر میں چوری کی گاڑیوں کے کاروبار کافی عروج پر ہیں۔ تفصیلات کے بموجب واجد نگر اور حیدرآباد کا نوجوان حیدرآباد اور دیگر مقامات سے ٹو وہیلر لاکر علاقہ واجد نگر میں فروخت کررہے تھے سال دو سال پرانی 60ہزار کی گاڑی 12سے 15ہزار میں فروخت کی جارہی تھی۔ ایک شخص گاڑی خرید کر سفر کررہا تھا کہ سفر کے دوران پولیس نے گاڑیوں کی تنقیح کی تو اس کاروبار کا پتہ چلا۔ پولیس والوں نے دستاویزات بتانے کو کہا اس شخص نے انکار کردیا اور کہا کہ میرے پاس دستاویزات نہیں ہیں میں نے فلاں شخص کے پاس سے گاڑی خریدی ہے۔ لہذا پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ معلوم ہوا کہ واجد نگر کا نوجوان اور حیدرآباد کا نوجوان کافی دنوں سے پارٹنر شپ میں کام کررہے تھے۔ جو لوگ گاڑیاں خرید چکے ہیں وہ بہت پریشان ہیں اور اپنی گاڑیوں کو چھپا کر رکھ دیا۔ پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔ ابھی تک چار گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے واجد نگر کے نوجوان کو پولیس حراست میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔