جمعرات , دسمبر 12 2024

بچکنڈہ حلقہ سے واحد مسلم سرپنچ امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل

بچکنڈہ۔/24 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میجر گرام پنچایت بچکنڈہ کے واحد مسلم سرپنچ امیدوار کی حیثیت سے آمنہ فردوس انتخابی میدان میںہیں۔ یہ بات امیدوارہ کے شوہر کلیم پٹیل نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہندے بالخصوص مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز پر یک جٹ ہوکر اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ انہوں نے اپنے امتیازی نشان ’ انگوٹھی ‘ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی پرزور اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا اتفاق ہے کہ یہاں سے کوئی مسلم امیدوار سرپنچ کی نشست پر اپنی قسمت آزمائی کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ8 امیدوار میدان میں ہیں جس میں مسلم امیددوار ایک ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت عوام کے درمیان ہیں۔ ان کی زوجہ کی کامیابی پر 24 گھنٹے عوام بالخصوص مسلمانوں کے بنیادی مسائل کی یکسوئی کیلئے دستیاب رہیں گے۔ انہوں نے مسلمانوں سے خواہش کی کہ وہ رائے دہی کے دوران اتحاد کا مظاہرہ کریں اور ایک ایک ووٹ قیمتی ہے ضائع نہ کرتے ہوئے انگوٹھی کے نشان کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ سرپنچ منتخب ہونے کے بعد گاؤں کو مثالی ترقی دیتے ہوئے مسلم آبادی والے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر، موریوں کی تعمیر، صاف و شفاف پینے کے پانی کی سربراہی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے علاوہ دیگر کاموں کو انجام دیا جائے گا اور عوامی خدمات کو اپنا نصب العین بنانے کا بھی وعدہ کیا۔امیدوارہ آمنہ فردوس کلیم پٹیل انتخابی مہم میں تیزی پیدا کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT