بچوں کے کھیل اور کھلونے

بچپن میں بہتر کھیل کھیلنے والے بچے زندگی میں کامیاب رہتے ہیں ۔ انسان بڑا ہوکر اپنے بچپن کے دنوں کو ضرور یاد کرتا ہے ۔
بچپن جس میں جگہ جگہ روک ٹوک ہوتی ہے بڑوں کا رعب اور اپنے سے چھوٹوں سے لڑائیاں ہوتی رہتی ہوں یاد کرنے کو دل تو نہیں چاہتا مگر بچپن کے معصوم کھیل خصوصا ایسا کھیل جس میں آپ نے کچھ بھی سیکھا بھی ہو ضرور یاد رہ جاتا ہے۔ آج کے چھوٹے بچوں کے والدین نے اپنے بچپن میں یقینی یہ کھیل نہیں کھیلے تھے جو ان کے بچے آج کھیل رہے ہیں اور اپنے بچپن میں انہو ںنے جو کھیل کھیلے تھے یقینا وہ بھی ان کے والدین کے بچپن کے کھیلوں سے مختلف تھے ۔ بچپن کے کھیلوں کی یہ نظیر کب سے ہے اور کیوں ہے ایک لمبی بحث ہے ۔ ہمیں اس میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو کوشش کر کے اپنے سے بہتر کھیل اور کھلونے لے کر دیتے ہیں وہ زندگی میں کامیابیاں حاصل کرلیتے ہیں ۔ اسی وجہ سے ان کی شخصیت میں اعتماد بھی آجاتا ہے ۔