بچوں کے سنہرے مستقبل میں اساتذہ کا اہم رول

مانا کنڈور میں وداعی تقریب سے رکن اسمبلی بالکشن کا خطاب
مانا کنڈور۔/28نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتہائی فرض شناسی اور ذمہ دارانہ طور پر پارٹی کے استحکام کیلئے جنہوں نے کام کیا ہے ان کی نشاندہی ہر حال میں ہوگی۔ تلنگانہ تقافتی صدر مانا کنڈور رکن اسمبلی آر بالکشن نے یہ بات کہی۔ وہ منڈل مستقر میں مہاتما جیوتی باپھولے گرلز اقامتی اسکول میں ہیڈ ماسٹر پی سرینواس کے تبادلے پر وداعی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے شاندار مستقبل کی تیاری میں اساتذہ کا اہم رول ہوتا ہے۔ مہاتما جیوتی باپھولے اسکول کی نئی عمارت کی تیاری کے کاموں میں سرینواس اور اسکول کے اساتذہ نے مسلسل نگرانی کی ہے جو قابل ستائش ہے۔ بچوں کے دلوں میں گھر کرلینے ایسی یاد کو باقی رکھنے والے اساتذہ ہی قابل تعریف ہوں گے۔ انہوں نے پرنسپل سرینواس کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ ہر ٹیچر انہیں بطور نمونہ یاد رکھیں اور عمل کریں۔ ایم پی پی پریم لتاریڈی، زیڈ پی ارکان پدما وائس چایم پی پی بی بھو لکشمی سرپنچ ایم سواریا، اسکول پرنسپل ناگا بھوشن چاری، کے جی بی وی پرنسپل وسنتا لتا کے علاوہ اساتذہ، طالبات نے سرینواس کی کثرت سے گلپوشی کی۔ بعد ازاں کلچرل پروگرام پیش کیا گیا جسے کافی پسند کیا گیا۔ اس تقریب میں قائدین ایم لکشمن، ڈی نرسنگ راؤ، جی رویندر ریڈی، ایم بالیا وغیرہ موجود تھے۔