بچوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنے کا مشورہ

کریم نگر /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے آنگن واڑی مراکز میں انگریزی میں تعلیم دئے جانے کے اقدامات زیر غور ہیں ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے یہ بات بتائی ۔ وہ کریم نگر کلا بھارتی میں منعقدہ آنگن واڑی بڈی باٹا حروف شناس پروگرام سے خطاب کر رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی میں تعلیم دینے کیلئے آنگن واڑی اساتذہ کو پہلے ٹریننگ دی جائے گی ۔ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچے بھگوان کا روپ ہوتے ہیں ۔ انہیں پیار و محبت سے دیکھنا چاہئے ۔ انہیں اچھے برے کی تمیز نہیں ہوتی ۔ چھل کپٹ نہیں جانتے ۔ ان کی نگہداشت آنگن واڑی اساتدہ کے ذمہ ہوگی ۔ قبل ازیں گنگولا کملاکر ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے مل کر شمع روشن کرتے ہوئے پروگرام کا افتتاح کیا ۔ گذشتہ ماہ 24 سے 30 تک جاریہ ماہ 1 سے 11 تک جاری آنگن واڑی بڈی باٹا پروگرام میں پندرہ ہزار بچوں کو اسکول میں شریک کروایا گیا ۔ یہ ایک قابل ستائش کارنامہ ہے ۔ مدرسہ میں شریک سبھی بچوں کی دیکھ بھال ہونی چاہئے ۔ موسم برسات ہے ۔ اسی لئے پینے کے پانی کو گرم کرکے ٹھنڈا کرکے استعمال میں لایا جائے ۔ موتم نامی یتیم بچے کی تصویر آن لائین کردینے پر کئی حضرات گود لینے کیلئے آگے آئے ہیں ۔ سب سے پہلے کلک کرنے والے حیدرآباد سافٹ ویر انجینئیر اے بھاسکر سورنا کے حوالے کیا گیا ہے ۔ بڈی باٹا کی طرح آنگن باٹا منظم کرتے ہوئے مدرسہ میں شریک تعداد میں اضافہ ہوجانے پر آنگن واڑی ٹیچرس کی کلکٹر نے ستائش کی ۔ نئے شریک بچوں کو گنگولا کملاکر نے گود میں بٹھاکر حروف لکھوائے ۔