بچوں کے رویے کو سمجھنے کی کوشش کریں

کوئی خاموشی کی صورت میں ، کوئی چیختا چلاتا ہے تو کوئی غلط کا موں کی طرف متوجہ کراتا ہے لیکن سب کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ والدین ہماری طرف دیکھیں یا ہمارے اوپر توجہ دیں ۔ بچوں کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ والدین ان کی الٹی سیدھی حرکتوں پر ہنسیں ۔ ایک وقت تھا کہ جب ماں بچوں کے بتائے بغیر ان کے درد ، بھوک اور پیاس کو محسوس کرلیتی تھی لیکن اب ماؤں کی لاپرواہی کے سبب بچے بھوک سے چلاتے رہتے ہیں اور ماں ان کو چپ کرانے کی ناکام کوشش کرتی ہے ۔ ایسا ان کی نفسیات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ہوتا ہے حالانکہ اب وہ زبان سے بول کر اور اپنے رویے سے اظہار بھی کرتے ہیں ۔یہ جان لیں ماں ہی سب سے زیادہ بچوں کو سمجھ سکتی ہے اگر وہ جان لے کہ بچے کا رویہ کیا ہے اور اس کا حل بخوبی نکل سکتا ہے ۔