بچوں کے دانت …!

بچوں کے دانتوں کا پہلا سیٹ دودھ کے دانت کہلاتا ہے ، پیدائش سے پہلے ہی مسوڑھوں کے نیچے دانتوں کی نشوونما شروع ہوچکی ہوتی ہے۔ جب بچے کی عمر چند ماہ ہوجاتی ہے تو یہ دانت مسوڑھوں کے اوپر دکھائی دینے لگتے ہیں۔
عام طور پر تین یا چار سال کی عمر میں بچوں کے بیس دانت نکل آتے ہیں، یہ دودھ کے دانت کہلاتے ہیں اور تقریباً چھ سال کی عمر میں بچے کا پہلا دانت گرجاتا ہے اور بتدریج ان دانتوں کی جگہ دانتوں کا نیا سیٹ لے لیتا ہے جو مستقل دانت کہلاتے ہیں۔  ہماری خوراک میں مختلف اقسام کی غذائیں شامل ہیں لہذا ہمارے دانت بھی مختلف طرح کے ہوتے ہیں اور ہر قسم کا دانت مختلف کام انجام دیتا ہے۔ سامنے کے چار دانت کاٹنے کیلئے، نوکیلے دانت توڑنے کیلئے، اگلی داڑھیں اور پچھلی داڑھیں چبانے کے کام آتی ہیں۔