کریم نگر /2 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چھوٹے بچوں کا تحفظ ماں کے دودھ کی ضرورت اور ماں سے بچے کو ایچ آ:ی وی کے اثرات سے تدارک کیلئے اقدامات پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے شائع کئے گئے پوسٹرس کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے رسم اجراء انجام دی ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ ماں کا دودھ ہی بچے کیلئے بہتر غذاء ہے ۔ ماں کا دودھ جہاں بچوں کو نہیں مل سکتا مویشیوں کا تازہ دودھ دینے کا مشورہ دیا ۔ دودھ دینے سے قبل ہاتھوں کی بہتر طور پر صفائی کرلیں ۔ بچوں کو کپ سے یا چمچے سے دودھ پلائیں ۔ باٹل کے ذریعہ دودھ پلانے سے بچوں کو ڈائریا اور دیگر انفکشن ہونے کا خطرہ لگا رہتا ہے ۔ چھ ماہ تک بچوں کی افزائش کیلئے درکار تغذیہ ماں کے دودھ سے حاصل ہوتے ہیں ۔ چھ ماہ کے بعد بچوں کی نشوو نما کیلئے زائد غذا کی ضرورت ہوگی ۔ بچوں کو محفوظ غذاء کی تیاری سے لیکر کھلانے تک ماں صاف صفائی کی پابندی کریں۔ اس پروگرام میں جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو ، مجلس بلدیہ کمشنر کرشنا بھاسکر ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ، محکمہ بہبود خواتین و اطفال پی ڈی موہن ریڈی سی ڈی پی اوز و دیگر نے شرکت کی ۔