بچوں کی ’’صحت زبان‘ ‘ کی ذمہ د اری آپ پر

’’زبان‘‘ کی صحت کا ایک زمانے میں اپنی صحت سے بھی زیادہ خیال رکھا جاتا تھا ۔ گھروں میں موجود بڑے اس بات پر بہت توجہ دیتے تھے کہ بچے کوئی لفظ غلط استعمال نہ کریں ۔ اس سے غیر محسوس طور پر درست زبان کی تربیت ہوتی رہتی تھی ۔
اس ضمن میں گھر کا ماحول خصوصاً ماؤں کی ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے ۔ بچوں کو ابتداء ہی سے درست زبان بولنے کی عادت ڈالیں ۔ ان کی اصلاح غیر محسوس طور پر کرتی ر ہیں ۔ جہاں وہ کوئی غلط لفظ ادا کریں ۔ اس کا درست متبادل بتادیں ۔ وہ غیر ضروری طور پر انگریزی آمیز زبان بولیں ، تب بھی انہیں بتائیں کہ ان کی زبان میں اس کا مترادف موجود ہے ۔ کوشش کریں کہ بچے زبان کی بنیاد پر تذبذب کا شکار نہ ہوں ۔ اس وجہ سے آج اس کی اہمیت بھی زیادہ ہے کہ انہیں اپنی زبان درست طور پر سکھائی جائے ۔مستقبل میں اچھے لکھنے والے پیداکرنے کیلئے ضروری ہے کہ کسی بھی زبان کا درست استعمال سکھایا جائے ۔ یہ کام آپ سے بہتر کوئی نہیں کرسکتا ۔ بچے آپ کے ساتھ بہت وقت گذارتے ہیں ۔ ان کے مستقبل کی ذمہ داری لیں ۔