بچوں کی چھپی صلاحیتوں کو پہچانیں

ہوسکتا ہے کہ ایسا بچہ ریاضی یا سائنس کے مضامین بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرتا ہو ۔ لیکن آپ اپنے بچے کو اس کے رپورٹ کارڈ سے نہ جانچیں بلکہ اس کے اندر دلچسپی والی صلاحتیوں کو پہچانیں ۔ کبھی اگر وہ کم مارکس لاتا ہے تووجہ جانے بغیر اس پر سختی اور ڈانٹ ڈپٹ نہ کریں بلکہ اس کا اصل مسئلہ جاننے کی کوشش کریں کوئی مضمون اس کی سمجھ میں نہیں آتا تو اس کی کیا وجہ ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے بہن بھائیوں یا کزنز سے اس کا موازنہ نہ کریں کیونکہ اس طرح وہ دل برداشتہ ہو کر پڑھائی میں مزید پیچھے چلا جائیگا ۔ اس کی بجائے اس کی دلچسپیوں اور رجحان کو جاننے کی کوشش کریں ۔ کیا ہوا اگر آپ کا بچہ کلاس میں ٹاپ نہیں کرتا ‘ کیونکہ ضروری نہیں کہ ہر ذہین بچہ اپنی جماعت میں سب سے زیادہ مارکس لائے ۔ لیکن آپ اس کے رجحان کے مطابق اس کی حوصلہ افزائی کریں اور اس کے ٹیلینٹ کو پہچان لیں تو وہ آگے چل کر ایک کامیاب انسان ثابت ہوسکتا ہے ۔