بچوں کی نفسیات: ان کی باتیں بھی سنیں

بچے اپنی باتیں زیادہ تر ماں سے ہی شیئر کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ ان کی جانب توجہ دیں۔ انہیں اس بات کا اندازہ نہیں ہوتا کہ آپ اس وقت آرام کے موڈ میں ہیں اور خاموش رہنا چاہتی ہیں۔
اس لئے کوئی بھی وقت کیوں نہ ہو اور آپ کیسے ہی موڈ میں کیوں نہ ہوں ، ان کی باتیں سنیں اور انہیں وقت دیں۔ان کی معصوم سی باتیں سن کر آپ کا موڈ خودبخود اچھا ہوجائے گا، کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ بچے اپنا کوئی سنجیدہ مسئلہ لے کر آپ کے پاس آتے ہیں اور آپ انہیں ٹال دیتی ہیں یا توجہ نہیں دیتیں تو وہ بہت رنجیدہ ہوجاتے ہیں سو وہ آپ کے پاس کیسی ہی کہانیاں کیوں نہ لے کر آئیں ، انہیں دھیان سے سنیں۔