کریم نگر میں یکم فروری سے آغاز، جائزہ اجلاس سے کلکٹر سرفراز احمد کا خطاب
کریم نگر /18 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یکم فروری سے شہر کریم نگر میں ایک ہفتہ تک بچوں کی فلموں کی نمائش ہوگی اس بات سے ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے واقف کروایا ۔ جمعہ کے روز کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں چلڈرن فلم سوسائٹی آف انڈیا کے ذمہ داران ضلعی عہدیدار شعبہ تعلیم ، پولیس عہدیدار سنیما تھیٹرس مالکین کے ساتھ بچوں کے فلموں کے ہفتہ تقاریب کے انعقاد کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر سرفراز احمد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر چھوٹے بچوں کیلئے فائدہ مند معلوماتی فلموں کی نمائش شہر کی تمام ٹھیٹرس میں صبح 9 بجے تا 10.30 بجے تک دکھلائی جانے کا انتظام کیا جانا ہے ۔ اس طرح کی معلوماتی فلموں کو دیکھنے سے بچوں کے معلومات میں اضافہ ہوگا ۔ ان فلموں کو روزانہ تھیٹرس میں دکھلائے جانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا اور انہوں نے ضلع ناظم تعلیمات کو حکم دیا کہ شہر کے اطراف و اکناف کے اسکولس کے تمام بچوں کو بھی دکھلائے جانے کا انتظام کیا جائے اور اس کیلئے ایک انچارج آفیسر شعبہ تعلیمی کی جانب سے متعین کیا جائے اور مجلس بلدیہ کو ہدایت دی کہ صفائی اور صاف پانی کا اہتمام کرے ۔ یکم فروری کو پارلیمنٹ رکن ارکان اسمبلی ایم ایل سیز شہر کے مئیر ضلع پریشد صدر و سیاسی قائدین ملٹی پلکس سرینواس تھیٹرس میں بچوں کے فلموں کا افتتاح کریں گے ۔ اس اجلاس میں ڈی آر او بھکشا نائک اے سی پی راگیا نائیک محکمہ اطلاعات و تعلیمات چلڈرن فلم فیسٹول سوسائٹی آف انڈیا کے رکن و دیگر اعلی عہدیداران شریک تھے ۔